خصدار:قومی شاہراہ پر حادثہ، تین بسیں ٹکرا گئیں

283

بلوچستان : ضلع خصدار میں قومی شاہراہ پر حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر خصدار کے مطابق قومی شاہراہ پر وڈھ کے قریب بارش کے باعث حادثہ پیش آیا، سڑک پر دو بسیں پہلے سے کھڑی تھیں جن سے ایک تیسری تیز رفتار بس ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 18 زخمی ہیں ۔زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس کوئٹہ سے کراچی جبکہ دوسری کراچی سے پنجگور جا رہی تھی ۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ لیویز اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔ 9 زخمیوں کو کراچی جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔