کراچی سرکلر ریلوے کے ٹریک کی بحالی کیلئے آپریشن کا آغاز

575

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کے لیے مختص اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز ہوگیاہیں۔

عدالت عظمیٰ کے حکم پر کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے تجاوزات اور قبضے کے خلاف آپریشن کا آغاز گلشن اقبال بلاک 13 اردو یو نیو رسٹی اسٹیشن سے کیاگیا ہے،

آپریشن میں ریلوے ٹریک پر قائم300 جھونپڑیوں اور پختہ تعمیرات کو مسمار کیا جارہا ہے،

آپریشن میں ضلعی انتظامیہ،محکمہ ریلو ے، پولیس اور دیگر اداروں کی بھاری نفری موجود ہے جبکہ بھاری مشینری کے ذریعے ٹریک کو بحال کیا جارہا ہے۔