آپریشن کے پہلے روز 13 ہزار 3سو 19مربع گز زمین واگزار کروالی گئی،ڈی ایس ریلوے سید مظہر علی شاہ

322

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ریلوے کراچی سید مظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر 15مئی سے ہم نے سرکلر ریلو ے کی زمین واگزار کرنے کے لئے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے،

آپریشن کے پہلے روز 13 ہزار 3سو 19مربع گز زمین واگزار کروالی گئی ہیں، ہماری پو ری کو شش ہے کے ہم 15روز میں سرکلر ریلو ے کی زمین خالی کرکے سندھ حکومت کے حوالے کردیں،ریلو لے کی زمین کو ہم ہر صورت خالی کر وایں گے،

ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے جمعرات کے روز ڈی ایس ریلو لے آفس میں کراچی سرکلر ریلوے پر کی بحالی کے لیے شروع کئے جا نے والے آپریشن کے حوالے سے پریس کانفر نس سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا،

اس موقعے پر ڈی سی او ریلوے اسحاق بلوچ سمیت ریلو ے کے دیگر افسران بھی موجو د تھے، سید مظہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ بدھ کو پہلے دن آپریشن کا آغاز ضلع شرقی، گلشن اقبال میں اردو کالج اسٹیشن کے مقام پر کیا گیاتھا، یہاں سے قریباً 3سو جھونپڑیاں اور پختہ تعمیرات گرا کر قبضہ کی گئی 13 ہزار 3سو 19مربع گز ریلوے کی زمین واگزار کروالی گئی ہیں،

انہوں نے کہا کہ ریلوے کی زمینوں پر درجنوں مسلئے ہے اگر ان سب کو حل کر نے بیٹھ گئے تو منصوبہ کبھی حتمی شکل اختیار نہیں کریگاہماری ترجیح اس وقت سرکلر ریلوے کی بحالی ہے تاکہ عوام اس کا فائدہ پہنچ سکے،

کراچی سرکلر ریلو ے کی بحالی کے لئے دو روٹ پلان تیار کیا ہیں، جس کے پہلے روٹ پلان کے مطابق آپریشن کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں زمینوں پر قبضہ آج کا مسئلہ نہیں ہے،ہمار ی تر جیح زمین خالی کروا کر گاڑی چلانا ہے،

ابھی ہم نے ضلع شرقی سے آپریشن کا آغاز کیا ہے اسکے بعد ضلع غربی اور دیگر اضلا ع کی طرف آپریشن کر ینگے،انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ، ریلوے انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کے ساتھ مل جو ائنٹ آپر یشن کے زریعے کراچی سرکلر ریلوے کی زمین خالی کرانے کے لیے سرگرم ہے،

شہر میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بہت زیادہ مسائل درپیش ہیں، سرکلر ریلوے کی بحالی سے عام عوام کا اس کا فائدہ پہنچے گا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جو ٹاسک ملا ہے وہ ایک قومی ٹاسک ہے،

ہماری کوششوں سے سرکلر ریلو ے کا منصوبہ بحال ہوتا ہے تو اسے شہریوں کے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوجائیگا،

دو روز سے سرکلر ریلوے کی زمین پر آپریشن جاری ہے، ہمیں کراچی سرکلر ریلوے کے لئے تقریباً ساڑھے 11 ایکڑ زمین کو کلیئر کرنا ہے سوا 3 ایکڑ سرکلر ریلو ے کی زمین ہم خالی کراچکے ہیں ہماری اس وقت سب سے پہلی ترجیح ریلوے کی زمین کو خالی کرانا ہے۔