جسارت کا49 واں یوم تاسیس،جسارت نظریہ اور تحریک کا نام ہے،حافظ نعیم الرحمن

346

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جسارت کو 49 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتا ہوں یہ صرف اخبار نہیں بلکہ نظریاتی تحریک ہے، نظریاتی اور سیاسی اختلافات کے باوجود مرتضیٰ وہاب آج جسارت کے یوم تاسیس کی تقریب میں شریک ہیں،جسارت نے صحافت کے میدان میں اور بالخصوص نظریاتی طور پر بڑا نمایاں کردار ادا کیا ہے،

بڑی مشکلات اور پریشانیاں اٹھائی ہیں، کارکنوں نے قربانیاں دیں ہیں مجھے امید ہے کہ یہ جدوجہد اسی طرح جاری رہے گی،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو مقامی ہال میں روزنامہ جسارت کے 49ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کا آغاز جسارت کے نیوز ایڈیٹر حسن احمد کے تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ چیف رپورٹر واجد انصاری نے نعت رسول مقبول پیش کی،تقریب کی نظامت کے فرائض جسارت کے ما رکیٹنگ منیجر سید طاہر اکبر نے انجام دیے،

تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کارکنان جسارت کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی،

جبکہ تقریب میں جسارت کے چیف ایڈیٹر اطہر ہاشمی، چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر واسع شاکر، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو عبدالرحمن، چیف آپریٹنگ افیسر محمد اکرم قریشی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور لیڈر اف اپوزیشن فردوس شمیم نقوی،پاکستان پیپلز پارٹی کے حبیب الدین جنیدی،تنظیم بحالی کمیٹی ایم کیوایم ڈاکٹر فاروق ستار،ایم کیوایم کے محفوظ یار خان،پاک سرزمین پارٹی کی آسیہ اسحاق، فنگشنل مسلم لیگ سند کے جنر سیکر یٹری اور جی ڈی اے کے رہنما سردار عبدالرحیم،مسلم لیگ نواز سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، اکبر گجر،سینئر صحافی وتجز یہ کار نصرت مرزا،جماعت اسلامی کے رہنما راجہ عارف سلطان،یونس بارائی،لئیق احمد،جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، اسٹیٹ بینک یونین کے صدر لیاقت علی ساہی، پیٹرن ان چیف آباد محسن شیخانی، چیئرمین آباد،حسن بخشی،انور داؤد سینئر وائس چیئرمین،عبدالکریم آڈھیاوائس چیئرمین،اشرف حمید،معروف بلڈرز(ایمپل ٹاؤر)،علی ڈاڈیا معروف بلڈرز،ذیشان سلیم ذکی صائمہ بلڈرز(چیئرمین) بلال میٹرومیڈیا چیئرمین،مرزا عالم بیگ کوئٹہ ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر،محمود صدیقی ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی یونائٹیڈ ورکرز،طارت علیخان سی او کونسیٹ ون،شاہد رسول سی او کراس چیک مارکیٹنگ،راحت شاہ ڈائریکٹر فرنٹ لائن،محمود پاریکھ سی او ایم سی ایم،ابن حسن نیشنل بینک،محمد آصف سی او ڈپلومیٹک میگزین،محمد امجد جوائنٹ ایڈمنسٹریٹر روزنامہ امت، لیا قت عبد اللہ،معاز لیا قت،ہمدرد کے عامر سعید،سیکر یٹر ی جنرل اے پی این ایس سرمد علی،ڈاکٹر قیصر سجاد، بلدیہ عظمی کراچی کے سابق ڈائریکٹر میڈیا علی حسن ساجد،میو نسپل کمشنر کے میڈیا کو ڈینٹر اطہر اقبال اے پی این ایس کے نجم الدین شیخ، جسارت کے کارکنوں، پرنت اور الیکڑونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی،

حا فظ نعیم الر حمن کا کہنا تھا کہ جسارت صرف ایک اخبار ہی نہیں بلکہ ایک نظریہ اور تحریک کا نام ہے،جسارت نے نظریاتی جدوجہد اور جمہوری تحریکوں میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا اور حق و سچ کی ترجمانی کی ہے،جسارت نے نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کیا بلکہ ان کا حل بھی تجویز کیا ہے یہی جسارت کا اعزاز ہے،

جسارت سے وابستہ افراد پابند سلاسل بھی ہوئے لیکن اپنے حق و سچ کے مشن سے دستبرداری قبول نہیں کی،جسارت کا یہ مشن جاری رہے گا، حق گوئی کے جرم میں جسارت کو بندشوں کا
بھی سامنا کرنا پڑا ہے لیکن وہ اپنے مشن سے دستبردار نہیں ہوا جسارت نے نظریات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا اورانقلابی جدوجہد کی ہے،جسارت کا نام ہمشے سنہرے حروف سے لکھا جائے گا جسارت کے49 ویں یوم تاسیس کے موقعے پرجسارت کی انتظامیہ سمیت پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا کہ جسارت نے گزشتہ 50 برس میں عوام کو حق اور سچ کے ساتھ ان کے مسائل کو اجاگر کر نے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔جسارت کی گولڈن جوبلی کے موقعے پر جسارت کی انتظامیہ اور اسکے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتاہوں،جسارت نے جس طرح کراچی سمیت دیگر شہروں کے مسائل کو گزشتہ 49 برس میں اجاگر کیا ہے وہ قابل ستائش ہے میری دعا ہے کہ جسارت مزید 50 سال عوام کی خدمت کرے،

تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے جسارت کے تمام کارکنوں کو 49ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھاستون ہے، صحافت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے جسارت نے یہ حق اد کیا ہے اور سنسنی خیزی سے گرہیز کرتے ہوئے صحیح وقت پر درست خبر دی ہے۔ میں میڈیا ہاوسز میں جبری بے دخلی کی مذمت کرتا ہوں، ضروری ہے کہ آزمائش کے وقت میڈیا مالکان اپنے کارکنوں کو زیر بار نہ کریں، میں ان سے بڑی ہمدردی رکھتا ہوں کیونکہ میں بھی جبری طور پر بے دخل کیا گیا ہوں،

جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر و ممبر صوبائی اسمبلی سید عبد الرشید نے کہا کہ جسارت اپنے 50 برس میں داخل ہورہا ہے میں جسارت کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتاہوں جسارت اخبار ہی نہیں پاکستان کے نظریات،آئین اور حقوق کا علمبردار بھی ہے،انہوں نے کہاکہ میں سندھ اسمبلی میں عام آدمی کا نمائندہ ہوں لیاری کے لوگوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے میں اکیلے عام آدمی کی نمائندگی اسمبلی میں کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ جسارت ایک اچھی کوریج کے ساتھ عوام کی رہنمائی کررہا ہے،اس وقت بہت سارے آخبارات مارکیٹ میں موجود ہیں لیکن جسارت آخبار دیگر اخباروں کے مقابلے میں روشنی کے مانند موجود ہے میں امید رکھتا ہوں جسارت کا یہ سفر اسی طرح جاری رہے گا اور جسارت اہنے مشن کے ساتھ اپنے تکمیل کی طرف بڑھے گا،

سیکر یٹری جنرل اے پی این ایس سرمد علی نے کہا کہ جسارت کو 50 برس جسارت کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ جسارت نے اخباری صنعت کو آگے بڑ ھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اے پی این ایس کی جانب سے میں جسارت کی 49 ویں یوم تاسیس پر دل کی گہریوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،

جسارت کے چیف ایڈیٹر اطہر ہاشمی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ جسارت کا یوم تاسیس اس لحاظ سے بہت اہم ہے کہ وہ 12ربیع الاول کا دن تھا اور اس مقدس دن جسارت کا اجراء ہوا، میں جسارت کے تمام کارکنوں اور قارئین کو اس حوالے سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اس موقع پر جسارت کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر واسع شاکر نے کہا کہ جسارت ایک فیملی کی طرح ہے، انہوں نے تقریب کے شرکا بالخصوص مہمانوں اور کارکنان جسارت کا شکریہ ادا کیا جن کی انتھک محنت اور جدوجہد کے نتیجے میں آج جسارت اپنا49واں یوم تاسیس منا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ جسارت نے اپنے سفر کا آغاز سچائی اور حق گوئی کے ساتھ کیا تھا آج جسارت کے 49 برس مکمل ہو گئے ہے انہوں نے کہا کہ گولڈن جوبلی کے حوالے سے جسارت کے زیر اہتمام پورے سال تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا۔آخر میں مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے جسارت کی 50 ویں گولڈن جوبلی کے مو منٹو کی تقریب رہنمائی کر کے اس کا اجراء کیا۔