کمشنر کراچی کا ڈی ایس ریلوے اورڈی آئی جی ریلوے کے ساتھ کر اچی سرکلر ریلوے ٹریک کا دورہ،

356

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر کراچی سرکلر ریلوے ٹریک سے تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے،ہفتے کے روزڈی ایس ریلوے،ڈی آئی جی ریلوے کے ساتھ مل کر سٹی ریلوے سے بلدیہ تک سرکلر ریلوے ٹریک کا مکمل دورہ کیا ہے،سٹی ریلوے سے بلدیہ اسٹیشن کے ٹریک پر کوئی تجاوزات نہیں ہے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز ڈی ایس ریلو لے آفس میں کراچی سرکلر ریلوے پر کی بحالی کے لیے شروع کئے جا نے والے آپریشن کے چو تھے روز ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ریلوے کراچی سید مظہر علی شاہ اور ڈی آئی جی ریلوے کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا،

افتخار شالوانی کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے ہر ٹریک سے تجاوزات ہٹاکر 50 50 فٹ کا فا صلہ ر کھا جارہا ہیں 8 سے 9 کلو میٹر سٹی سے بلدیہ کا راستہ وہ تقریباً صاف کردیاہے ٹریک پر اب کو ئی تجاوزات نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے ٹریک سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے،

سپریم کورٹ آف پاکستان نے متا ثرین کومتبادل جگہ فراہم کرنے کے لیے ایک سال کا وقت دیا ہے، انہوں نے کہا کہ سرکلر ریلوے کی زمین پر جتنے بازار، انکروچمنٹ، مارکیٹ اور دیگر دوکانیں ہوگی وہ سب گرا دی جائے گی،ایک سوال کے جواب میں کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ گلشن اقبال کے ڈی اے گراؤنڈ میں لگنے والے بچت بازار کو بھی مسما ر کر دیا جائے،جو کہ سرکلر ریلوے ٹر یک کا حصہ ہے،

ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ریلوے کراچی سید مظہر علی شاہ نے کہا کہ سرکلر ریلوے کی زمین پر جوائنٹ آپریشن کے زریعے ہمارا ایک دوسرے سے رابطہ بحال ہے اس وقت ضلع شرقی میں آپریشن جاری ہے جبکہ دیگر ٹریک کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ ٹریک کا کتنا حصہ فنکشنل ہے اور کتنا خراب ہے،

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ کمشنر کراچی اور دیگر اداروں کا مکمل تعاون حا صل ہے جوائنٹ آپریشن اس وقت ضلع شرقی میں کیا جارہا ہے ناظم آباتا د ڈرگ روڈ 30 کلو میٹر سے تجا وزات ہٹائی جائیگی جبکہ دیگر اضلاع میں سرکلرریلو ے ٹریک پر قائم ساڑھے گیارہ ایکڑ زمین واہ گزار کرائی جائے گی، اس وقت تک ساڑھے 3 ایکڑ رقبہ کلیئر کرایا جا چکا ہے،

دریں اثناء کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے سلسلے میں ٹریک سے تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔حکام کے مطابق تجاوزات ہٹانے کا کام نیپا ریلوے اسٹیشن سے گیلانی اسٹیشن تک کیا جا رہا ہے، تجاوزات آپریشن میں محکمہ ریلوے سمیت پولیس کی بھاری اور ضلعی انظامیہ کے اہلکار بھی موجود ہیں،

ادھر کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔کے ایم سی اینٹی اینکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ نے کینٹ اسٹیشن کے اطراف تجاوزات کے خلاف کارروائی کی اور غیر قانونی بس اڈے، دفاتر، ہوٹل اور دیگر تجاوزات گرا دیں ہیں،

تجاوزات کے خلاف اس کارروائی میں پولیس اور رینجرز کی نفری نے بھی حصہ لیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں سرکلر ریلوے کو بحال کرنے کا حکم دیاہے جس کے تحت سرکلر ریلوے ٹریک پر سے تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن کیا جا رہا ہے۔