کوئلے کی قیمتوں میں اضافہ ،بھٹہ انڈسٹری بری طرح متاثر

133

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) کوئلہ کی قیمتوں میں 5ہزار روپے فی ٹن اضافہ سے بھٹہ انڈسٹری بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔بھٹہ کا کاروبار بند ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔6ماہ قبل کوئلہ کی قیمت 14ہزار روپے ٹن تھی جو اب 19ہزار روپے فی ٹن ہو چکی ہے۔حکومت بھٹہ انڈسٹری کو تحفظ دے اس اندسٹری کے ساتھ لاکھوں لوگوں کا روزگار بل واسطہ اور بلا واسطہ وابستہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ضلعی صدرانجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چودھری عبدالرزاق باجوہ نے شیخوپرہ روڈ پر میاں محمد اکرم کے بھٹہ پر مالکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رانا رشید احمد خاں ،حاجی غلام مصطفی،رانا فرمان،میاں منیر،میاں عارف،رانا افضال ، رانا عدناناور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چودھری عبدالرزاق باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں کوئلہ کی نکاسی کا نظام بالکل رک چکا ہے جن کے پاس کوئلہ موجود ہے وہ سونے کے بھائو دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان بھٹہ انڈسٹری کو ہوا ہے بھٹوں پر پڑا خام مال تباہ ہو چکا ہے ۔ لاکھوں کی تعداد میں کچی اینٹیں ضائع ہو گئی ہیں جن کی مزدوری بھی ادا کر دی گئی تھی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کوئلہ کی قیمتوں میں فوری کمی کا اعلان کرے۔