سکھر (نمائندہ جسارت) کشمور میں گزشتہ روز وین کا گیس سلنڈر پھٹنے سے چھے افراد کی ہلاکت کے بعد سکھر سمیت اندرون سندھ انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اور اس نے غیر معیاری گیس سلنڈر رکھنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی شروع کردی۔ اس سلسلے میں سکھر میں موٹر وے پولیس اور آرٹی اے سکھر کے افسران و اہلکاروں نے سکھر بائی پاس اور اس سے ملحقہ لنک روڈز پر کارروائی کی اور آنے جانے والی مسافر گاڑیوں کو روک کر ان میں لگے گیس سلنڈرز کی چیکنگ کی اور کئی گاڑیوں کے گیس سلنڈر غیر معیاری ہونے پر اتروا دیے اور کئی گاڑیوں پر ہزاروں روپے جرمانہ عائد کیا