جماعت اسلامی راولپنڈی کے رہنمائوں  کاقمرزمان کائرہ سے اظہارتعزیت

133

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجا محمد جواد، ضلعی سیکرٹری سید امجد حسین شاہ، نائب امراء ضلع ظفرالحسن جوئیہ ایڈووکیٹ، چودھری عطاء ربانی، ڈپٹی سیکرٹریز سردار تفہیم اعظم وشکیل احمد نے سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ سے ان کے جواں سال بیٹے کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔