بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کے والد انتقال کر گئے

112

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت )بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کے والد انتقال کر گئے, میر عبدالمجید بزنجو کچھ عرصے سے علیل تھے، انکی تدفین کل آبائی علاقے آواران میں کی جائیگی۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی و سابق وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے والد سابق ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالمجید بزنجو کراچی میں انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصے سے علیل تھے، مرحوم کی تدفین اتوار کو آبائی علاقے آوران شْندی تحصیل جھاؤ میں کی جا ئے گی ۔، وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال نے میر عبدالمجید بزنجو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر عبدالمجید بزنجو کے انتقال سے بلوچستان کی سیاست میں خلا پیدا ہوا ہے، اپنے ایک بیان میں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ مرحوم ایک سینئر سیاستدان اور نفیس انسان تھے، اللہ لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔