وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مفتی منیب رحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئى کو چاند دیکھنے کی دعوت دینے کا اعلان کر دیا۔
اس بات کا اعلان انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرتے ہوئے کہا کہ وہ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان اور پشاور کی مسجد قاسم علی شاہ کی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت بھجوا رہے ہیں۔
مولانا منیب الرحمن اور شہاب الدین پوپلزئ کو دعوت بھجوا رہے ہیں کہ وہ تشریف لائیں اور خود دیکھیں کہ چاند کیسے گردش کرتا ہے اور سائنسی طور پر کیوں یہ انتہائ آسان ہے کہ چاند کے اصل مقام کا تعین ہو سکتا ہے اور اس کیلئے بہت پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں ۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 20, 2019
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں مفتی حضرات تشریف لائیں اور دیکھیں که چاند کیسے گردش کرتا ہے اور سائنسی طریقے سے چاند دیکھنے کا طریقہ کتنا آسان ہے۔ چاند کو دیکھنے کے لئے پاپڑ بیلنے کی ہرگز ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ مفتی منیب رحمان اور فواد چوہدری کے درمیان نوک جھونک اس وقت شروع ہوئی جب رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے بعد وفاقی وزیر نے ایک قمری کیلنڈر بنانے کا اعلان کیا تھا۔جس پر مفتی منیب نے وفاقی وزیر پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔