ملک کو معاشی گرداب سے نکالنے کے لیے وفاقی حکومت نے موٹر سائیکلوں کیلئے ’سستا‘ پیٹرول متعارف کرنے پر غور شروع کردیا ہے،
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں پیٹرول کی یومیہ طلب لگ بھگ 6 کروڑ 50 لاکھ لیٹر ہے جس میں 30 سے 40 فیصد موٹر بائیک میں استعمال ہوتا ہے،
اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت نے موٹر سائیکلز کیلئے ’لو گریڈ‘ پٹرول متعارف کرانے پر غور شروع کردیا ہے اور اس کی تجویز وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے،
وزیراعظم کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد منصوبے پر عملدرآمد ہو گا جس کے نتیجے میں پاکستان کے درآمدی بل میں بھی کمی آئے گی اور شہریوں کو بھی سستا پیٹرول ملے گا۔