کراچی : نیو سبزی منڈی میں دو گروپوں میں تصادم

667

کراچی: سپرہائی وے پر سبزی منڈی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سبزی منڈی میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے۔ موقع سے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمیوں میں سے دو کی شناخت اسماعیل اور اسحاق کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث دو ملزمان مومن اور بسم اللہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے جب کہ جائے وقوعہ سے مزید شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں۔دوسری جانب فائرنگ میں ہلاک ہونے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی جہاں اس کی شناخت سیف الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد مشتعل افراد نے سپر ہائی وے کی دونوں سڑکیں بند کردی جس کی وجہ سے اطراف میں ٹریفک جام ہوگیا۔ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔