سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جامع اور مکمل رپورٹ9 جون کو پیش کی جاے گی،کمشنر کراچی افتخار شالوانی

491

کراچی (اسٹا ف ر پورٹر)کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں سپریم کورت کے احکامات کی روشنی میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے حوالے سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی ہے،

اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشن ریلوے اظہر رشید خان، ڈی ایس ریلوے سید مظہر علی شاہ، میونسپل کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمان، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اقتدار احمد، ڈپٹی کمشنرز ساوتھ سید صلاح الدین، ایسٹ احمدعلی صدیقی، ویسٹ زاہد میمن، اے ڈی سی سینٹرل کمال حکیم پروجیکٹ ڈا ئریکٹر کے یو ٹی سی شیخ طالب فتاح ریلوے پولیس, ریونیو اور دیگر افسران شامل تھے۔اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے 14 مئی کا اجلاس،

18 مئی کو کراچی سر کلر ریلوے کے ٹریک روٹ کے دورہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے و چیف سیکر یٹری کے ساتھ اجلا س و کراچی ریلوے ٹریک کے دورے اور نا جائز تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں شروع کر دہ ا ٓپریشن کی کار کر دگی پر تمام متعلقہ افسران ڈپٹی کمشنرز ایسٹ، ویسٹ،سینٹرل،پاکستان ریلوے،و پولیس،اینٹی انکروچمنٹ کے اہل کاروں کی کا کر دگی اوراقدامات کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ آپریشن جاری رہنا چا ہیئے اور اس جذبہ و جوش کا ساتھ کراچی سرکلر ریلوے کو جلد از جلد بحالی کی طرف گامزن کر نا ہے اور حکو متی کاوشوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جامع طریقے سے عملدر آمد بنا نے کے لیئے مشتر کہ طور پر اپنا اپنا کر دار ادا کر کے عوام کو کراچی سرکلر ریلوے کا تحفہ دیناہے،

اور تما م ناجائزتجاوزات کے خاتمے کے بعد دوبارہ یہ قائم نہیں ہو نے دیں اور مسلسل نگرانی و پٹرولنگ جا ری رکھنی ہے۔اس سلسلے میں تمام ا فسران و متعلقہ ادارے اپنی نگرانی جاری رکھ کر رپورٹ پیش کرینگے،

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے مزید کہا کہ کوشش کرینگے کہ 9 جون کو سپریم کورٹ میں عملدر آمدرپورٹ دینے سے قبل پاکستان ریلوے کو درخواست کرینگے کہ تجر باتی بنیادوں پر ایک ٹرائل ٹرین سر کلر ریلوے پر چلائی جائے تاکہ آئندہ مستقل بنیادوں پرسرکلر ریلوے چلانے کے لیئے گرؤنڈز پر کام کیا جا سکے اور اس سلسلے میں حکومت سندھ کو باضابطہ طور پر درخواست بھیج کر، حکو مت سندھ و متعلقہ اداروں کی جانب سے و زارتِ ریلوے حکو مت ِ پاکستان سے 20 کلو میٹر ٹریک پر ٹرائل ٹرین کو چلانے کے لیئے رابطہ کیا جائے گا،

انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں 50 /50 فٹ کے اندر اپنے آپریشن کوجاری رکھتے ہوئے/100 120 فٹ تک بھی ٹریک کومحفوظ بنا نے کے لیئے اقدامات کریں اور آپریشن کا آغاز اپنے پلان اور حکمتِ عملی کے ساتھ جاری رکھیں، حائل آنے والی عمارتوں اور آباد یوں کا خیال رکھتے ہوئے قا نو نی طور پر انہیں مسمار / منہدم کر نے کے لیئے ٹھو س بنیادوں پر ڈرافٹ تیار کر کے 45 دن کاقانونی نوٹس دینے کے لیئے مشاورت کریں اور تمام غیر قانو نی آباد یوں کو صاف کر نے کے لیئے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کام کریں مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے بھی اپنی حکمتِ عملی وضع کریں،

اور تمام صاف علاقے / ٹریک کو محفوظ بنا تے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنرز،پولیس و اینٹی اینکروچمینٹ اہل کار اپنی نگرانی جاری رکھیں۔اجلاس میں ڈی ایس ریلوے مظہر علی شاہ نے بتایا کہ پوری ٹیم ورک کے ساتھ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ روانہ کر تی ہے اور 9 جون سے قبل واضع طور پر کراچی سرکلر ریلوے ٹریک صاف کرالیا جا ئے گا،

ٹرائل ٹرین کے لئے پالیسی گائیڈ لائین کی روشنی میں عمل کیاجا ئے گا۔ حکو تِ سندھ باضابطہ طور وفاقی حکومتِ و وزارت ر یلوے سے رابطہ کریں۔ ڈی آ ئی جی آپریشن اظہر ر شید خان نے بھی بتایا کہ ریلو ے پو لیس ڈویزنل و ضلعی انتظامیہ کے بھر پور تعاون سے آپریشن کر رہا ہے اور مستقبل میں دوبارہ قائم نہ ہو نے کے لیئے اپنی حکمتِ عملی بھی واضع کر لی ہے،

ڈی سی ایسٹ احمد علی صدیقی نے بتایا کہ ضلع میں آپریشن جاری ہے اور فیصلے کی روشنی میں قانو نی نوٹس ڈرافٹ کر کے ا س پر کام کر نے کے بعد آبادیوں کو 45 دن کا نوٹس دینے کیلیے اخبارات میں شائع کرانے کے لیئے بھی قانو نی مشاورت سے کام لینگے۔،

ڈی سی ویسٹ زاہد میمن نے بتایا کہ ضلع میں 7.5 کلو میٹر سے4.5 کلو میٹرخا لی کرالیا گیا ہے باقی ماندہ بھی فیصلے کی روشنی میں آپریشن شروع کر نے کے لیئے بالکل تیار ہیں۔ ایڈیشنل کمشنر سینٹرل کمال حکیم نے بتایا کہ 9دن کے آپریشن کل(جمعرات)سے ضلع وسطی میں آپریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے بغیر مداخلت کی آبادیوں کو مسمار کر نے کے لیے حکمتِ عملی پر کام کرینگے۔،

میو نسپل کمشنر ڈاکٹر سیف لرحمان نے کہا کہ حکومت کو مقررہ ھدف کی روشنی میں کام کرنا ہے اور قا نونی طریقہ سے عملدرامدکرانے کیلیے ٹیم ورک کی ضرور ت ہے اور اس وقت جوجوش ہے اس کے تحت ٓپریشن کا اختتام ہونا ہے، بحالی کے پلان پر مکمل عملدر آ ٓمد کیلیے تمام پہلووں کا جائزہ لیا جائے،

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ 9 جون کو سپریم کورٹ کو انشااللہ جامع ومکمل رپورٹ دینے کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز نے مشترکہ حکمت عملی وضع کی ہے اور مقررہدف کے اندر کراچی سرکلر ریلویکی بحالی کو یقینی بنانے کیلیے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔