لودھراں، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ضلعی شب بیداری 26 مئی کو ہوگی

100

لودھراں (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی ضلع لودھراں کے زیر اہتمام فتح مکہ اور پہلی طاق رات کی مناسبت سے ضلعی شب بیداری 26 مئی، 20 رمضان المبارک مسجد تفہیم القرآن میں منعقد ہوگی۔ جماعت اسلامی ضلع لودہراں کے زیر اہتمام یوم فتح مکہ اور پہلی طاق رات کی مناسبت سے ضلعی شب بیداری 26 مئی، 20 رمضان المبارک بروز اتوار جامع مسجد تفہیم القرآن میں منعقد ہوگی۔ شب بیداری سے ڈاکٹر محمد اشرف سابق امیر جماعت اسلامی ضلع بہاولپور، ڈاکٹر محمد رمضان اشرف، پروفیسر محمد اقبال بڈانی، مولانا اعجاز حسین اعوان و دیگر خطاب کر یں گے۔ شب بیداری میں افطاری و سحری کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔
جیکب آباد، جماعت اسلامی شہر کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی شہر کی جانب سے مستحقین میں تقسیم راشن کا سلسلہ جاری ، اس سلسلے میں حلقہ بابو محلہ میں راشن تقسیم کیا گیا۔ تقریب سے ناظم حلقہ محمد اسماعیل جکھرانی نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد اسلامی جمہوری تنظیم ہے جہاں غریب افراد اپنے حلقہ، شہر، ضلع، صوبہ یا پھر ملکی لیول پر امیر ہوجاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی غریب اور متوسط طبقے کی پارٹی ہے۔ اس لیے اس میں موجود ذمے داروں کو غریب کی ضروریات کا دوسروں کے مقابلے میں زیادہ احساس ہ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وجہ ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں ہر قسم کی خوشی و غم کے ہر موقع پر اپنی بساط کے مطابق لوگوں کی معانت کے لیے کوشاں رہتی ہے۔ اس موقع پر حلقہ کے ارکان حاجی غوث لاشاری، نصیر سیال، علی لاشاری، حافظ امیر الدین لانگاہ اور انجینئر اعجاز موجود تھے۔