یتیموں کی کفالت کے لیے الخدمت فائونڈیشن کوشاں ہے،ڈاکٹرطاہر احمد

136

لودھراں (وقائع نگار خصوصی) یتیموں کی کفالت کے لیے آگاہی و شعور بیدار کرنے کے لیے صحافی قلم سے صدقہ جاریہ کا فریضہ سرانجام دیں۔ یتیموں کی کفالت کے لیے الخدمت فائونڈیشن کوشاں ہے۔ معاشرے کاہر طبقہ یتیموں کی فکر کرے۔ صحافیوں کو مثبت صحافت الخدمت فائونڈیشن کی بہترین کوریج اور حوصلہ افزائی پر بے حد مشکور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طاہر احمد چودھری ضلعی صدر الخدمت فائونڈیشن، ڈاکٹر سید وحید احمد امیر جماعت اسلامی ضلع لودھراں، رانا ظہور احمد ضلعی ناظم نشرواشاعت جماعت اسلامی نے ڈاکٹر طاہر احمد چودھری کی طرف سے 21 مئی، 15 رمضان المبارک یتیموں کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الخدمت فائونڈیشن کے ضلعی صدر ڈاکٹر طاہر احمد چودھری کی طرف سے لودھراں کے مقامی صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف افطا ر ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطار ڈنرکے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر احمد چودھری، ڈاکٹر سید وحید احمد اور رانا ظہور احمد نے کہا کہ یتیموں کی کفالت کے لیے آگاہی و شعور بیدار کرنے کے لیے صحافی قلم سے صدقہ جاریہ کا فریضہ ادا کریں۔ یتیموں کی کفالت کے لیے الخدمت فائونڈیشن کوشاں ہے۔ ہر طبقہ یتیموں کی فکر کرے۔ صحافیوں کو مثبت صحافت الخدمت فائونڈیشن کی بہترین کوریج اور حوصلہ افزائی پر بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فائونڈیشن سب سے بڑی این جی او ہے جو یتیم بچوں کے لیے آغوش سینٹر قائم کرکے بہترین سہولیات، اعلیٰ تعلیم مہیا کررہی ہے۔ یتیم بچوں کی کفالت کے بارے میں نبی کریمﷺ کی سیرت ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ الخدمت فائونڈیشن کے تمام عوامی، فلاحی و کار خیر کے پروجیکٹ مخیر حضرات کے تعاون سے ہی ممکن ہیں۔ صحافی برادری اپنے قلم سے یتیم بچوں کی کفالت کے لیے آگاہی و شعور بیدار کرنے کے لیے اپنے قلم سے جہاد کرکے صدقہ جاریہ کا فریضہ سرانجام دے۔ ڈاکٹر سید وحید احمد نے کہا کہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے۔ ہر شخص کو اپنے طور پر انفرادی و اجتماعی عبادات کرکے اللہ تعالی کی رضا حاصل کرنی چاہیے۔ کیوں کہ روزہ اللہ تعالیٰ کے لیے اور اس کا اجر اللہ تعالیٰ خود ہی دیتا ہے۔ میڈیا کسی بھی کار خیر کو عوامی سطح پر پہنچانے کے لیے بہترین ذریعہ ہے۔ رانا ظہور احمد ضلعی ناظم نشرو اشاعت جماعت اسلامی نے کہا کہ صحافیوںنے ہمیشہ اپنے قلم کو مثبت استعمال کرکے عوامی مسائل اجاگر کیے اور خدمت انسانیت و عوامی فلاحی کاموں کے فروغ کے لیے اپنا قلم استعمال کیا۔ افطار ڈنر میں رائو عابد محمود صدر، محمد ادریس سینئر نائب صدر، رائو محمد اختر نائب صدر، شیخ طاہر الدین جنرل سیکرٹری، ظفر آفتاب بھٹی آفس سیکرٹری لودھراں پریس کلب سمیت عطا محمد خان ترین بانی پریس کلب، مقصود احمد بٹ، رجب علی مرزا سابقین صدر پریس کلب، ملک محمد شفیق آرائیں، باقر رضوی، چودھری ریاض انجم، چودھری اعجاز یوسف، رائو عبدالقیوم سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب، مشتاق بھٹہ، محمد رضوان بھٹی، حضور بخش، سید اظہر بخاری، عبدالرزاق شاہ، رانا شاکر، شیخ معراج الدین، آفتاب بھٹہ، عمران ریحان، ڈاکٹر عبدالرزاق قادری، مزمل اجاگر، میاں شاہ زیب جبلہ، رائو اشتیاق سمیت دیگر نے شرکت کی۔ افطار ڈنر میں الخدمت فائونڈیشن کے نائب صدر ملک محمد زاہد، محمد شاہد خان جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لودھراں شہر سمیت دیگر عہدیداران و ممبران لودھراں پریس کلب اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔