چمن :ایف سی کمانڈنٹ اسکاؤٹ کے قافلے پر بم حملہ‘3اہلکار زخمی

98

کوئٹہ( نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے چمن میں ایف سی کمانڈنٹ چمن اسکاؤٹ کے قافلے پر بم حملے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔سیکورٹی حکام کے مطابق شیلا باغ میں ایف سی کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا جس کے باعث 3 اہلکارزخمی ہوگئے ، جنہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا تاہم ایف سی کمانڈنٹ چمن اسکاؤٹ کرنل خرم دھماکے میں محفوظ رہے ، حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد سٹرک کنارے کھڑی ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جوں ہی وہاں سے قافلہ گزرا زورداد دھماکا ہوا ، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر علاقے کی ناکہ بندی کردی ، حکام کاکہنا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔