بیلہ میں ایف سی کی کارروائی 8 ہزارلیٹر سے زائدایرانی ڈیزل برآمد

79

کوئٹہ (این این آئی)بیلہ میں ایف سی کی کارروائی 8ہزارلیٹر سے زائدایرانی ڈیزل برآمد۔ اتوار کو ایف سی نے جھاو کراس بیلہ کے مقام پر ایرانی ڈیزل اسمگل کر نے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مزداٹرک کے خفیہ خانوں سے 8 ہزار 66 لیٹر غیر قانونی ایرانی ڈیزل برآمد کرکے گاڑی اور ڈیزل قبضے میںلے کر کسٹم حکام کے حوالے کردیے ۔
کوئٹہ ،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع واشک میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اورچار زخمی ہو گئے۔ لیویز کے مطابق حادثہ سب تحصیل ناگ میں پیش آیا جہاں تین گاڑیاں تیز رفتاری کی وجہ سے آپس میں ٹکرا گئیں ۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ،اطلاع ملتے لیویز حکام موقع پر پہنچے اور لاش و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔