تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود میں غیر قانونی کنکشن سے پانی کا ہائیڈ رینٹ چلا یا جارہا ہے،

282

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل ا نصاری) کراچی میں بد ترین پانی کے قلت کے باوجود تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود میں واقعہ شاہراہ الطاف کے سامنے کھلے عام غیر قانونی کنکشن کے زریعے پانی کا ہائیڈ رینٹ چلا یا جارہا ہے،

غیر قانونی زمین دوز واٹر ہائیڈرینٹ سے روزانہ سیکڑوں گیلن میٹھا پانی پائپ لائنوں کے ذریعے مختلف کمپنیوں کو سپلائی کیا جاتا ہے،تھانہ شرافی گوٹھ کے ایس ایچ اونے ماہانہ 2 لاکھ روپے لے کر دن رات غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ چلانے کی اجازت دے رکھی ہے،

تفصیلات کے مطابق تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود میں واقعہ شاہراہ الطاف نزد کچرا کنڈی کے سامنے باغیچوں میں عبداللہ چانگ کا غیر قانونی زمین دوز واٹر ہائیڈرینٹ سے کھلے عام غیر قانونی کنکشن لے کر پانی کا ہائیڈ رینٹ چلا یا جارہا ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے اور عوام پانی کے حصول کیلئے دربدر کے ٹھوکر کھا نے پر مجبور ہیں،

غیر قانونی ہائیڈرنٹ کی وجہ سے عوام میں شدید اشتعال پا یا جاتا ہے۔کراچی واٹر اینڈ سیو ریج بورڈ کے اعلیٰ افسران کے علم میں غیر قانونی ہائیڈرینٹ چلائے جانے کی اطلاعات اور عوامی شکایات کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے،

اس حوالے سے تھانہ شرافی گوٹھ کے رہائشی کا کہنا ہے کہ ہائیڈرینٹ مافیا کے ارکان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے واٹر بورڈ کو کروڑ روپے دیکر اس کی اجازت حاصل کی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہائیڈرینٹ سے روزانہ سیکٹروں گیلن پانی مختلف کمپنیوں کو سپلائی کیا جاتا ہے ہیں،

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی زمین دوز واٹر ہائیڈرینٹ سے تھانہ شرافی گوٹھ کا ایس ایچ او ماہانہ 2 لاکھ روپے وصول کر کے دن رات غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ چلانے کی اجازت دے رکھی ہے،

علاقہ مکینوں نے کراچی واٹر اینڈ سیو ریج بورڈ کے ایم ڈی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،وزیر بلدیات سعید غنی اور ڈائریکٹر جنرل سند ھ رینجرز سے اپیل کی ہے کہ وہ شرافی گوٹھ کی میں چلنے والے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کا فوری نوٹس لیں اور علاقے کے عوام کو پانی کے بحران سے نجات دلائیں