مستونگ کاایک اور اسکول پراسرار کیمیکل اسپرے سے متاثر

95

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)مستونگ کاایک اور اسکول پراسرار کیمیکل اسپرے سے متاثر ہوگیا، گورنمنٹ مڈل اسکول شمس آباد کے 60 بچوں کو مستونگ اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ کے مطابق گورنمٹ مڈل اسکول شمس آباد کے60 بچے کیمیکل اسپرے سے متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ بچوں کو شہید غوث بخش اسپتال لایا گیا جن میں سے 30 کوسول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر منظور کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے متاثرہ اسکولوں سے نمونے حاصل کرکے اسلام آباد بھیجیں ہیں، تاحال معلوم نہیں ہوسکا کہ کیمیکل اسپرے کس کی جانب سے کیا گیا،نمونوں کی رپورٹ موصول ہونے پر صورتحال واضح ہوجائے گی،مستونگ میں اس سے قبل دیگر دو اسکولوں کے ڈھائی سو سے زائد بچے بھی کیمیکل اسپرے سے متاثر ہوئے تھے۔