عصری ودینی تعلیم سے ہم دشمن کا مقابلہ کرسکتے ہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

98

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی،اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد عامر نے کہا کہ نوجوانوں اور طلبہ کے اسلامی تعلیمات اور دین اسلام کی طرف راغب ہونا ،فہم القرآن کلاسز میں شرکت خوش آئند ہے اسلامی جمعیت طلبہ نے سیکولر نظریات کے مقابلے میں اسلامی نظریات اسلامی تعلیمات کی ترویج واشاعت میں اہم کردار ادا کیا طلبہ اورنوجوان رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں اکٹھی کرنے ،نیکی وبھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے اور برائی ومنکرات کے خاتمے میں بھر پور جدوجہدہے تعلیم وتربیت اور طلبہ کی مدد کرنے میں اسلامی جمعیت طلبہ نے اہم کردارادا کیا جس پر ہم سب کو فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں درس قرآن وافطار ڈنر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی ناظم صابر صالح پانیزئی ،جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمن بلوچ ، اسلامی جمعیت طلبہ کوئٹہ کے ناظم فیصل مینگل نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اور نوجوانوں کا مستقبل قرآن اور اسلامی تعلیمات سے وابستہ ہے جدید عصری ودینی تعلیم سے لیس ہوکر ہم دشمن کا ہر طرح مقابلہ کرسکتے ہیں تعلیم پر خرچ کرنے کے بجائے تعلیم سے کمانے کی روش نے ہمیں بہت پیچھے دھکیل دیاہے نظریاتی طلبہ کا سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں کامیابی پر ہمیں فخر ہے الحمد اللہ طلبہ جتنے اسلام اسلامی تعلیمات سے قریب ہوں گے اتنا ہی عصری علوم پر بھی دسترس حاصل کرتے ہیں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ طلبہ کی تربیت اسلامی تعلیمات کے مطابق کی جاتی ہے جس کا ثبوت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں دروس قرآن فہم القرآن شب بیداریاں اور درس وتدریس کے مراکز وتربیت گاہیں ہیں رمضان المبارک میں مہنگائی ، روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بدترین اضافہ، بجلی کی لوڈشیڈنگ ،ٹریفک کے مسائل نے عوام کیساتھ طلبہ اورنوجوانوں کو بھی بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔ رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات ،تقویٰ ،گناہوں کی بخشش کامبارک مہینہ ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ اس ماہ مبارک کو تربیت کے طور پر گزاررہی ہے ہر تعلیمی اداروں کیساتھ جمعیت کے مراکز وجماعت اسلامی کے مراکزمیں دینی پروگرامات وتربیت گاہیں اور قرآن کلاسز ہورہی ہیں جس پرہمیں فخر اور یہی ہمارے کامیابی کے راستے ہیں ۔دشمن ہمیں قرآن اسلامی تعلیمات سے دور کرنا چاہتے ہیں نوجوانوں اور طلبہ کوترجمہ وتفسیرقرآن کیساتھ، سیرت النبی ﷺ ،احادیث کا بھی مطالعہ کرناچاہیے دعوت وتبلیغ کے میدانوں کو بھی آبادکرنے کی ضرورت ہے الحمد اللہ ہمارے طلبہ نے تعلیم دعوت وتبلیغ اور جہاد کے میدانوں کو آباد کیا ہے ان شاء اللہ طلبہ دینی وعصری تعلیم پر توجہ دیں گے تو دشمن کی ساری سازشیں ناکام ہوں گی۔