کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) بلدیہ شرقی کے میونسپل کمشنر اور چیرمین کی ملی بھگت سے ضلع شرقی میں اینٹی انکروچمنٹس سیل نے غیر متعلقہ شخص کے ساتھ مل کربھتہ خوری خوری کاا نکشاف ہواہے،
ڈپٹی ڈائریکٹر اورغیر متعلقہ افراد پر مشتمل گروپ نے لاکھوں روپے ماہانہ بھتہ کے عیوض ضلع بھر میں تجاوزات اور پتھاروں کی بھر مار کردی ہے، فٹ پاتھ تک فروخت کر ڈالے ہیں۔ علاقہ مکینوں،یوسی چیرمینز اور بلدیہ شرقی کے افسران اور ملازمین کی مذکورہ ڈائریکٹر اور شکیل ڈان نامی شخص کے غیر قانونی کاموں کی مسلسل شکایت کے باوجود چیرمین ضلع شرقی کا غیر متعلقہ افراد کی سرکاری کاموں میں مداخلت، بھتہ خوری میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں،
ضلع شرقی میں ماہ رمضان کی آمد اور اس قبل مذکورہ افراد کی سرپرستی میں بڑے پیمانے پرقائم کی جانے والی تجاوزات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا جبکہ تجاوزات،پتھاروں اور اسٹالز کی بھر مار نے ٹریفک کی روانی کو شدید متاثر کر کے رکھ دیا ہے جبکہ فٹ پاتھوں پر دوکانداروں، ہوٹل، اسنیک بارملکان اور مچھلی فروشوں کے قبضے کی وجہ سے پیدل چلنے والے شہریوں کا بھی دشورای کا سامنا ہے،
ضلع شرقی کے گلشن اقبال اور جمشید ٹاون میں عام محکمہ انسداد تجاوزات کے بدعنوان افسران نے میونسپل کمشنر اختر شیخ کی مبینہ سرپرستی میں شکیل ڈان نامی غیر متعلقہ شخص کے گروپ کے ساتھ مل کر تجاوزات آپریشن کی آڑ میں بڑے پیمانے پر بھتہ خوری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،
محکمہ کے افسران کی ملی بھگت سے شہر بھر میں بلخصوص ان علاقوں میں جہاں کے ایم سی نے آپریشن کرکے تجاوزات کے خاتمے کا دعوی کیا ہے یومیہ 500روپے سے 2500روپے مبینہ بھتے کے عیوض پتھارے اور ٹھیلے سمیت دیگر تجاوزات کی سرپرستی جاری رکھی ہوئی ہے،
جس کی وجہ سے تجاوزات آپریشن مکمل طور پربند ہو چکا ہے یونیورسٹی روڈ، کے ڈی اے مارکیٹ گلشن چورنگی سے سے ابولحسن اصفہانی روڈ دوسری جانب13D/2 جانے والی سڑک کے دونوں اطراف سمیت ظارق روڈ، بہادرآباد،گلشن اقبال کی سڑکوں فٹ پاتھوں،بازاروں، شاپنگ سینٹرز کے اطراف محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران کی ملی بھگت سے پتھارے لگادیئے گئے ہیں،
جبکہ فٹ پاتھوں کو دوکانداروں کو ماہانہ بھتہ پر فروخت کردیا ہے جس کی وجہ سے گلشن اقبال اور جمشید ٹاون سمیت ضلع بھر میں شہریوں کو شدید مشکلات جبکہ سڑکوں پر پتھاروں کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام کی ازیت بھی اْٹھانا پڑ رہی ہے،
تاہم بلدیہ شرقی کے حکام کی جانب سے محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران کے خلاف قانونی اقدامات کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جارہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران سپریم کورٹ کے احکامات کا سہارا لیکر پتھاروں سے دوگنا بھتہ وصول کر رہے ہیں،
اور حاصل ہونے والے بھتے میں سے ڈی ایم سی کے اعلی افسران تک حصہ پہنچایا جارہا ہے جس کی وجہ سے نشاندہی کے باوجود تاحال کسی بھی افسریا غیر متعلقہ شخص شکیل ڈان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ہیں،
ذرائع کے مطابق بلدیہ شرقی میں پتھاروں اور تجاوزات سے بھتہ وصولی کاکام ڈپٹی ڈائریکٹر سہیل صادق شکیل ڈان نامی شخص کے گروپ سے کرا رہا ہے۔، شکیل ڈان میونسپل کمشنر کا
خاص آدمی ہے اور وہ زیادہ تر میونسپل کمشنر اختر شیخ کے دفتر میں بیٹھا ہوتا ہے،
جس کی شکایت ضلع کے یوسی چیرمینز اور افسران نے متعدد مرتبہ چیرمین ضلع شرقی سے کی تاہم چیرمین نے مذکورہ شخص کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ہے،
ذرائع کے مطابق تجاوزات کی مد میں ماہانہ دس لاکھ سے بارہ لاکھ روپے وصول کیئے جارہے ہیں جبکہ رمضان کے لئے اسٹالز اور دوکانداروں سے فٹ پاتھ استعمال کرنے کے عیوض لاکھوں روپے علحیدہ وصول کیے گئے ہیں۔