کوئٹہ، بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی بھوک ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری

93

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی بھوک ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری رہی ۔ بیس ملازمین کی حالت بدستور غیر ہے۔کوئٹہ پریس کلب کے باہر لگاکر کیمپ بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی ملازمین آٹھویں روز بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مستقل نہ کیے جانے کیخلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال کیے بیٹھے ہیں ، بھوک ہڑتال کے باعث 20 ملازمین کی حالت بدستور غیر ہے ، 16 ملازمین کو کیمپ میں ہی طبی امداد دی جا رہی ہے ، چارسول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ملازمین کا کہنا ہے کہ عید قریب ہے حکومت کی سرد مہری ان کی مایوسی میں اضافہ کر رہی ہے ۔ ساٹ بھوک ہڑتالی ملازم دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے چیئرمین بی ڈی اے کو ملازمین کے مطالبات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔