پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق صدر ادریس بختیار کے انتقال پر اظہار تعزیت،

302

کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سینئر صحافی، معروف کالم نگار، کراچی پریس کلب کے سینئر رکن، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق صدر ادریس بختیار گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے،

ادریس بختیار کی نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز ظہر مسجد فہیم وسیم باغ گلشن اقبال تیرہ ڈی میں ادا کی گئی۔بعدا زاں مرحوم کو یاسین آباد قبرستان میں سپر دخاک کر دیا گیا،ادریس بختیار 24مئی 1944 کو پیدا ہوئے انکی عمر 75 برس تھی،انہوں نے سوگواران میں بیوہ، تین بیٹے، پانچ بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

مرحوم کی نماز جنازہ میں اہل خانہ، عزیز و اقارب،سیاسی،سماجی و مذہبی جما عتوں کے رہنماؤں، سینئر صحافیوں،اخبارات کے مدیران، کاروباری شخصیات، اور صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں اور عمائدین شہرسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی،

نماز جنازہ میں کراچی پریس کلب کہ صدر امتیاز خان فاران،سیکریٹری ارمان صابر، جوائنٹ سیکریٹری حنیف اکبر، سعید سر بازی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے جنرل سیکرٹری سہیل افضل خان، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیرپیپلز پارٹی کے رہنماؤں وقار مہدی، راشد ربانی،حبیب الدین جنید ی،حبیب جان،ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، پاکستان مسلم لیگ ن کے نہال ہاشمی، جماعت اسلا می کراچی کے امیر حا فظ نعیم الرحمن، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پر ویز، اسامہ رضی،راشد نسیم،سیکر یٹری اطلاعات زاہد عسکری،یونس بارائی،آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ،جمعیت علماء اسلام کے قاری عثمان،پاک سرزمین پارٹی کے آصف حسنین،حفیظ الدین،ایم کیو ایم کے عارف خان ایڈوکیٹ،سابق چیئر مین انٹر بورڈ انوار احمد زئی، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر طارق ابو الحسن سمیت صحافی کی بڑی تعداد شریک تھی۔

اخبارات کے مدیران، سینئر صحافیوں، کاروباری شخصیات، سیاسی، سماجی اور صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے ادریس بختیار کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

سینئر صحافی ادریس بختیار کے انتقال پر کراچی پریس کلب کے صدر امتیازخا ن فاران، سیکریٹری ارمان صابر، کراچی یونین ٓآف جرنلسٹس دستور کے صدر طارق ابو الحسن،سیکریٹری محمد عارف خان، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے جنرل سیکرٹری سہیل افضل خان، اور مرکزی مجلس عا ملہ اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے اراکین مجلس عاملہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ و پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔