اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس کے صدر کی جانب سے افطار ڈنر

89

اسلام آباد (میاں منیر احمد) اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر سردار طاہر محمود اور ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی جانب سے تمام ممبرز کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر دیا گیا‘ جس میں ملٹی پروفیشنل ہائوسنگ سوسائٹی کے بانئی چیئرمین چوہدری مجید مہمان خصوصی تھے افطار ڈنر میں اسلام آباد کے علاوہ ڈی ایچ اے اور دیگر سوسائٹیز کے رئیلٹرز بھی شریک ہوئے‘ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے چودھری مجید نے کہا کہ بی سترہ کے علاوہ فیصل ہلز اور دیگر پراجیکٹس اس علاقے میں ایک روشن مستقبل کی پہچان ہیں‘ مستبقل میں یہ علاقہ اسلام آباد اور پنجاب کے علاوہ کے پی کے کو باہم ملانے کا واحد قابل عمل اور قابل بھروسا پروجیکٹ ہوگا ہماری خدمات سب کے سامنے ہیں اور اعتماد پر ہم کبھی سمجھوتا نہیں کرتے‘ حکومت کو چاہیے کہ وہ رئیلٹرز کے ساتھ مساورت کرے اور ٹیکس کے علاوہ محاصل کا نظام بہتر بنائے۔