فیس بک پر ہائیڈ ہونے والی پوسٹ کو دوبارہ ٹائم لائن کا حصہ کیسے بنائیں؟

433

فیس بک پر ایسی بہت سی معلومات موجود ہوتی ہیں جنہیں ہم ڈیلیٹ کیے بغیر چھپانا چاہتے ہیں یا وقتی طور پر انہیں اپنی ٹائم لائن سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ فیس بک پر موجود کسی بھی پوسٹ یا تصویر کو ہائیڈ کرنا بہت آسان ہے۔ پوسٹ کے دائیں جانب دیے گئے تین ڈاٹس کو کلک کرکے سامنے آنے والے آپشنز میں سے ہائیڈ کے آپشن کو منتخب کرکے پوسٹ کو فوری طور پر ٹائم لائن سے غائب کیا جا سکتا ہے لیکن ہائیڈ کی جانے والے پوسٹ کو دوبارہ ٹائم لائن کا حصہ کس طرح بنایا جائے اس کا علم بیشتر صارفین کو نہیں ہوتا۔
اگر آپ ہائیڈ کی جانے والے کسی پوسٹ کو دوبارہ ٹائم لائن کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے درج ذیل طریقہ اختیار کرنا ہوگا۔ ڈیسک ٹاپ پر فیس بک استعمال کرنے والے صارفین پوسٹ کو ان ہائیڈ کرنے کے لیے اپنی ٹائم لائن پر جائیں اور ایکٹیویٹی لاگ کو کلک کریں ۔ اب ایکٹیویٹی لاگ کے پیج کے بائیں جانب دیے گئے فلٹرز میں سے ہڈن فرام ٹائم لائن کے آپشن کو منتخب کریں۔ یہاں وہ تمام پوسٹ ظاہر ہوجائیں گی جنھیں ٹائم لائن سے ہائیڈ کیا گیا ہو۔ اب آپ جس پوسٹ کو ان ہائیڈ کرنا چاہتے ہیں اس پر دیے گئے نو کے سمبل ( گول دائرہ جس میں لائن لگی ہوتی ہے ) کو کلک کریں اور الاؤ آن ٹائم لائن کا آپشن سلیکٹ کر لیں۔ پوسٹ ان ہائیڈ ہو کر دوبارہ آپ کی فیس بک ٹائم لائن کا حصہ بن جائے گی۔
موبائل پر فیس بک استعمال کرنے والے صارفین فیس بک کے مینو بٹن کو کلک کریں۔ تین لائنوں والا یہ بٹن آئی فون میں دائیں جانب نیچے جبکہ اینڈرائڈ فون میں دائیں جانب اوپر موجود ہوتا ہے۔ بٹن کو کلک کرنے کے بعد کھلنے والے آپشنز میں سے سیٹنگ اینڈ پرائیویسی کو ٹیپ کریں اور پھر سیٹنگ میں جاکر ایکٹیویٹی لاگ کے آپشن کو منتخب کرلیں۔ ایکٹیویٹی لاگ پیج سے کیٹیگری میں جائیں اور اسکرول ڈاؤن کرکے ہڈن فرام ٹائم لائن کو منتخب کریں ۔ ہائیڈ کی جانے والے پوسٹ یہاں پر سامنے آ جائیں گی۔ جس پوسٹ کو دوبارہ ٹائم لائن کا حصہ بنانا ہو اس پر دیے گئے ایرو کو کلک کریں اور شو آن ٹائم لائن کا بٹن دبائیں ۔ پوسٹ دوبارہ آپ کی ٹائم لائن میں نظر آنا شروع ہو جائے گی۔