مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید تین نوجوان شہید

153

سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی د ہشت گر دی کی تازہ کارروائی میں پیر کو ضلع شوپیان میں مزید 3کشمیری نوجوانوںکو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطا بق نوجوانوں کوضلع کے علاقے مولو چتراگا م میں ان کی گاڑی پر فوج فائرنگ کرکے شہید کیا۔ شہید ہونے والے نوجوانوں میںدو کی شناخت فردوس احمد بٹ اورسجاداحمد کے طوپر ہوئی ہے جو کولگا م کے رہائشی تھے۔ ضلع کولگام کے علاقے تاریگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھی تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ ادھر گزشتہ سال ستمبر میں سر میں گولیاںلگنے سے شدید زخمی ہونیوالا نوجوان مہران احمد بانڈے سرینگر میںزخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ بھارتی ارڈرسیکورٹی فورسز نے ضلع جموں میںپرگوال کھور کے علاقے باغ نالہ میں ایک نہتے شہری کو قتل کر دیا ۔حریت رہنما شبیر احمد ڈار اور فاروق احمد توحیدی شہیدنوجوانوںمولوی آصف احمد اور نصیر احمد وار کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک وفد کے ساتھ سوپورمیں ان کے گھر گئے، انہوںنے دونوں نوجوانوںکے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین پر بھارتی فوسز کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی بھی شدید مذمت کی، انہوںنے کہاکہ کشمیری نوجوان بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ادھرمیر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم فورم کے ترجمان نے جنوبی کشمیر کے علاقوں سگن ، شوپیاں، ترال اور اونتی پورہ اور شمالی کشمیر کے علاقے ڈانگر پورہ سوپور میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں عابد منظور ماگرے ، بلال احمد بٹ، یاور احمد نجار، عمر ، نصیر احمد میر ، آصف احمد واراور جاسم احمد شاہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوںنے افسوس ظاہرکیاکہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں پر آتشی اور مہلک ہتھیاروںکا استعمال مسلسل جاری ہے ۔ انہوںنے کشمیری عوام اپنے حق خوداردیت کے حصول کے لیے پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد قصبے سے آنے والی خبروں کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے شب قدر کے موقع پر بھی ریشی بازار، شیرباغ، مٹن چوک، کاڈی پورہ، رحت دیدی اور ڈانگر پورہ سمیت قصبے کی درجنوں مساجد کے نمازیوںپر طاقت کا وحشیانہ بنایا اورآنسو گیس کی اندھا دھند شیلنگ کی۔ آل ٹریڈرز اینڈ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن، بارایسوسی ایشن اسلام آباد ،سائوتھ کشمیر سول سوسائٹی اور مختلف اوقاف کمیٹیوں کے ارکان نے مشترکہ اجلاس میں بھارتی پولیس کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ حریت رہنمائوں غلام محمد خان سوپوری ، ظفر اکبر بٹ اور جموںوکشمیر مسلم لیگ نے اپنے بیانات میں عید الفطر سے قبل تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیاہے۔