سرینگر مظفرآباد بس سروس 98 روز کے بعد بھی بحال نہ ہو سکی

155

چناری (آن لائن) بھارتی حکومت نے98 روز گزرنے کے بعد بھی (پیر) 3 جون کے روز بھی سری نگر مظفرآباد بس سروس کو بحال نہ کیا‘ آرپار اپنے پیاروں کے ہاں عید منانے والوں کی خوشیاں ماند پڑ گئیں‘ درجنوں مسافروں کے ٹرپل انٹری فارم کی میعاد ختم ہوگئی۔ یاد رہے کہ 25 فروری کے روز آخری بار سری نگر مظفرآباد بس سروس اور 8 مارچ کو ٹرک سروس نے لائن آف کنٹرول کو کراس کیا تھا۔ جموں و کشمیر جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سیکرٹری اطلاعات اعجاز میر نے 98 روز سے سری نگر، مظفرآباد بس سروس اور87 روز سے ٹرک سروس کی مسلسل معطلی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عید کے فوری بعد بس اور ٹرک سروس کو بحال کیا جائے۔