ژوب، کوئٹہ اور ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر موٹر وے پولیس تعینات نہ ہوسکی

71

ژوب (این این ائی) نا اہل حکومت کی عدم توجہی کے باعث ژوب کوئٹہ اور ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر موٹر وے پولیس تعینات نہ ہوسکی ژوب کو ئٹہ قومی شاہراہ پر موٹر وے پولیس کی منظوری سابق دور حکومت میں ہوئی تھی لیکن نااہل جی ایم موٹر وے کی عدم دلچسپی اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے موٹر وے پولیس تاحال تعینات نہیں ہوسکی جبکہ ژوب کوئٹہ ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر حادثاتی موت کا رکس جاری ہے آئے روز حادثات سے ہزاروں جانیں ضائع ہوچکی ہے حکومت وقت کی طرف سے صرف اظہار ہمدردی اور افسوس کا فوٹو سیشن جاری ہے ملک میں سڑکوں کی تعمیر سے لوگوں نے ترقی کی ہے روڈ کی تعمیر کے فوراً بعد روڈ موٹر وے پولیس کے حوالے کیے جاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ژوب کوئٹہ روڈ تعمیر ہوئے کئی سال گزر گئے اور ژوب کے عوام نے مختلف ادوار میں حکومتوں سے موٹر وے پولیس کی تعنیاتی کا مطالبہ کیا ہے لیکن حکمرانوں نے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے۔ قومی شاہراہ پر حادثات سے لوگوں کے کندھوں پر صرف جنازے ہی جنازے نظر آتے ہیں حکومت کی کارکردگی صفر بٹا صفر ہے۔ ژوب کے عوامی سماجی حلقوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ژوب کوئٹہ موٹر وے پولیس کی تعیناتی میں تاخیری اور جی ایم موٹر وے کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔ موٹر وے پولیس کی تعیناتی میں تاخیر کے حوالے سے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے غفلت اور کوتائی برتنے پر کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور ژوب کوئٹہ ڈی آئی خان قومی شاہراہ کو فوری طور پر موٹر وے پولیس کے حوالے کیے جائیں ورنہ عوام سڑکوں پر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔