فیصل آباد ،الخدمت کے تحت آرفن کیئرپروگرام کے تحت یتیم بچوں میں عید گفٹس کی تقسیم

99

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )الخدمت نے آرفن کیئر پروگرام کے تحت شہرکے یتیم بچوں میں عید گفٹس تقسیم کیے۔عید گفٹس میں ملبوسات، کھلونے اور دیگر اشیا شامل تھیں۔ الخدمت آرفن کئیرپروگرام کے تحت ہرعیدپر یتیم بچوں میں گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقدکرتی ہے جس میں شہرکے یتیم بچوںمیں کو عیدکی خوشیوںمیں شامل کرنے کیلیے انہیں کپڑے،کھلونے اوردیگراشیا خورونوش دی جاتی ہیں۔اس دفعہ کی تقریب الخدمت ڈائیگناسٹک سینٹرالائیڈموڑپر منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی آرفن کیئرپنجاب کے صوبائی منیجرفیصل حمیدخاں تھے۔ اس موقع پر ضلعی انچارج الیاس منج اورالخدمت فائونڈیشن کے ایڈمن آفیسررائومحمد سرور سمیت دیگررہنما موجودتھے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ الخدمت یتیم بچوں کی کفالت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔باپ کے سائے سے محروم بچے بہت سی سہولتوں سے محروم ہوجاتے ہیں۔مالی وسائل نہ ہونے کے سبب بعض اوقات وہ تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے،نہ ہی ان کی کوئی رہنما ئی بھی ہوپاتی ہے۔الخدمت یتیم بچوں کی کفالت کرکے دینی و اخلاقی فریضہ انجام دے رہی ہے۔ فیصل حمیدخاںنے کہا کہ یتیموں کی کفالت بڑی نیکی ہے۔نبی کریمؐ نے بھی ہمیں یتیموں کی کفالت اور سرپرستی کی تعلیم دی ہے اور اس کا بڑا اجروثواب ہے۔
نوابشاہ، صحافی سے دوران کوریج موبائل چھیننے پر صحافی تنظیموںکی سخت مذمت
نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نجی ٹی وی کے کیمرہ مین سے دوران کوریج موبائل چھیننے پر صحافی تنظیموںکی سخت مذمت، حکام سے کارروائی کا مطالبہ۔ بلدیہ میں ہڑتالی ملازمین کے مظاہرے کی کوریج کے دوران دنیا ٹی وی کے کیمرہ مین سے چیئرمین میونسپل کمیٹی کے فرنٹ مین کی جانب سے موبائل چھیننے اور فوٹیج ڈیلٹ کیے جانے کیخلاف صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ہوگئیں۔ اس سلسلے میں نوابشاہ یونین آف جرنلسٹ کا ایک ہنگامی اجلاس صدر محمد انور شیخ کی صدرات میں ہوا، جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر دنیا ٹی وی کے کیمرہ مین اویس قریشی سے موبائل چھیننے اور فوٹیج ڈیلٹ کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اس موقع پر قرار داد کے ذریعے حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ اگر مذکورہ افراد کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی تو صحافتی تنظمیں بھرپور احتجاج کریں گی۔