غریبوںکواپنی خوشیوںمیں شریک کرناسنت نبویﷺ ہے،رانا طہٰ

101

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی113کے امیر راناطٰ خاں،جنرل سیکرٹری میاںعتیق الرحمن نے کہاکہ عیدالفطرکے موقع پر غریبوںکواپنی خوشیوںمیں شریک کرناسنت نبوی ہے۔ مہنگائی کے دورمیں صاحب حیثیت افرادغربیوںکو عیدکی خوشی میں شامل کرنے کیلیے ان کی بھرپورامدادکریں تو وہ بھی عیدالفطرکی خوشی مناسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ اسلام ہمیں ایک دوسرے کے دکھ دردکوسمجھنے اوراسے بانٹنے کا حکم دیتاہے ہے لہذاہرفرداس عیدپراپنے اردگرد رہنے والے لوگوںمیں بے کس ،بے روزگار اورغریب افرادکو اپنے ساتھ ملائیں۔انہوں نے کہاکہ عید الفطر کے دن غرباو مساکین کی امداد و تعاون کرنا، بیماروں کی مزاج پرسی کرنا، دوستوں سے اظہار محبت کرنا، اپنے سے کمتروں اور زیر دستوں کا خیال کرنا،بچوں سے شفقت و نرمی سے پیش آنا، بڑوں کی تعظیم کرنا، نرمی، رواداری اور بھائی چاری کا رویہ اپنا نا یہ سب ہماری دینی اور اخلاقی ذمے داریاں ہیں جن سے عہدہ برآہوکرہم اپنا دامن نہیں جھاڑسکتے۔ عام طور سے مسلمان عید کی خوشی منانے کے لیے اپنے گھروالوں اور بچوں کے لیے طرح طرح کے سامان خرید تے ہیں بلاشبہ بچوں اور گھر والوں کو خوش رکھنا کار ثواب ہے مگراکثریہ بھی مشاہدے میں آیا ہے کہ یہ خرید اری فضول خرچی کی زمرے میں آجاتی ہے اگر ہم تھوڑی سی کفایت شعاری سے کام لیں اور غریب بچوں کو بھی اپنی اس خریداری میں شامل کرلیں اوران کو اپنے بچے سمجھ کر ان کے لیے کچھ نہ کچھ خرید لیں تو یقیناًیہ ایک بہت بڑا کار ثواب ہوگایہ ایک عظیم دینی،سماجی اوراخلاقی ذمے داری کوپوراکرناہوگا۔ اس کے جونتائج برآمدہوں گے وہ معاشرے میں ایک مثبت اثرچھوڑیں گے۔ اجتماعی طور پر نہ ہوسکے تو انفرادی طور پر ہی سہی اگر مسلمان اس سمت کمر ہمت کس لیں تو معاشرے میں یقیناایک عظیم انقلاب برپا کیا جاسکے گا۔