موجودہ حکومت نے نوجوانوںکو شدیدمایوس کیاہے،چودھری عمر فاروق

79

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے نوجوانوںکو شدیدمایوس کیاہے،اپنے دکھوں کا مدائوسمجھ کر پی آٹی آئی کوووٹ دینے والانوجوان طبقہ بے روزگاری،مہنگائی کے ہاتھوں خودکشیوں پر مجبور ہوچکاہے، جماعت اسلامی کی آئی ایم ایف کی غلامی اورمہنگائی کے خلاف شروع ہونے والی احتجاجی تحریک نوجوانوںکے دلوںکی آوازہے،23جون کو امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کی قیادت میں شروع ہونے والے اس احتجاجی پروگرام کاہراول دستہ نوجوان ہوں گے جو حکومت کے لیے لوہے کے چنے ثابت ہوں گے،انہوں نے کہاکہ100 دن میں انقلاب برپا کر نے کے دعویدار وں نے ایک سال گزار لیا مگر امید کی ہلکی سی بھی کرن دور تک نظر نہیں آتی،الیکشن سے قبل عمران خان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے خود کشی کرنے کو ترجیح دوںگا مگر انہوں نے خو د کشی تو نہیں کی، عوام کو خودکشی پر مجبور کر دیا ہے۔ عوامی ضروریات کی بنیادی اشیا کے نرخ مسلسل بڑھتے جارہے ہیں ڈالر مسلسل مہنگا ہو رہا ہے، ہوشربا مہنگائی نے عوام کے ہوش ٹھکانے لگا دیے ہیں اور حکومت سوائے ٹاسک فورس بنانے کے کسی چیز میں سنجیدہ نظر نہیں آتی، ایسے حالات میں جماعت اسلامی عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی اس لیے مہنگائی،بے روز گاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کیخلاف عوامی مارچ تحریک کا آغاز کرنے جا رہی ہے جس کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔ جماعت اسلامی کی لیڈر شپ نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اور ہر قسم کے داغ سے اپنے آپ کو دور رکھاہے۔ ہم نوجوانوں کو کہتے ہیں کہ23جون سے شروع ہونے والی تحریک میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔