آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان خفیہ معاہدہ خود کشی ہے

79

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115کے امیرمیاںاجمل حسین بدر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان خفیہ معاہدہ خود کشی ہے ۔ عوام کو بتا یا جائے کہ اس میں کتنا زہر ڈالا گیا ہے۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ منظر عام پر لا یا جائے ورنہ ڈالر اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔عمران خان کی نا اہلی کی وجہ سے اپوزیشن نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی بدترین شرائط کی وجہ سے قومی معیشت تباہی کا نقشہ پیش کررہی ہے۔23جون کو جماعت اسلامی فیصل آبادسے مہنگائی، بے روزگاری، آئی ایم ایف کی غلامی،سودی نظام کے خاتمے اور اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے عوامی تحریک کا آغاز کرے گی۔آئی ایم ایف کی بدترین شرائط میں قومی معیشت کی تباہی کا نقشہ پیش کردیا ہے اقتصادی نظام کی بہتری کے لیے بلند بانگ دعوئوں کے باوجود موجودہ حکومت نے قرضے لینے کی بیماری میں اضافہ ہو چکا ہے اور شرح سود بڑھ رہی ہے روپے کی قدر کم ہونے سے قومی معیشت اربوں ڈالر کے بوجھ تلے آگئی ہے۔ ملک کا آئندہ بجٹ آئی ایم ایف طے کرے گی کیونکہ عمران خان کی اقتصادی ٹیم کا عمل دخل ختم ہو چکا ہے اور ان سے اختیارات چھین لیے گئے ہیں۔اب ہمارا ملک آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر ہے یہی وجہ ہے کہ غریب اور سفید پوش طبقے کا بھرم بھی ختم ہو رہا ہے۔ملک کے دیگراداروں کی طرح میڈیا ہائوسز بھی معاشی بحران کا شکار ہیں یہی وجہ ہے کہ بے روزگاری کا سونامی میڈیا کو بھی ہڑپ کررہا ہے جو ملک کے مستقبل اور جمہوریت کے لیے مشکلات کا باعث ہو گا۔