ڈاکٹر سید وسیم اختر کی وفا ت جماعت اسلامی کیلیے ایک بہت بڑا صدمہ ہے

120

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ٗ جنرل سیکرٹری سید عزیر حامد ٗ نائب اُمراء شیخ مسعود احمد ٗ رضا احمد شاہ ٗ ضیا اللہ چوہان ٗچودھری سرفراز احمد ٗچودھری منیر احمد ٗ ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق رضا ٗجاوید اختر ٗراجا ممتاز حسین ٗ چودھری ظفر یاسین ٗ ملک عمران ٗ ملک عبدالعزیز اور سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم نے جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے سابق امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر کی وفات پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر سید وسیم اختر کی وفا ت جماعت اسلامی کے لئے ایک بہت بڑا صدمہ اور سانحہ ہے۔ وہ ایک ہر دلعزیز شخصیت اور محبت کرنے والے انسان تھے۔ خوش اخلاقی کا مجسمہ تھے۔ بے پناہ تنظیمی صلاحیتوں کے مالک تھے۔ جماعت اسلامی کے ضلعی عہدیداروں نے دُعا کی ہے کہ اللہ کریم ڈاکٹر سید وسیم اختر کی مغفرت فرمائے۔انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ جملہ پسماندگان اور سوگواران کو اس صدمہ پر صبر اور حوصلے کی توفیق عطا فرمائے۔