کروم بک پر اسکرین شاٹ لینے کا طریقہ

453

یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ موجودہ دور میں تصاویر سے زیادہ اسکرین شاٹ لیے جاتے ہیں۔ اسمارٹ فون یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر سکرین شاٹ لینا تو بہت آسان ہے البتہ کروم بک پر سکرین شاٹ لینا ذرا سا ٹرکی ہو جاتا ہے۔
کروم بک پر اسکرین شاٹ لینے کا طریقہ جاننے سے پہلے آپ کو اپنے کی بورڈ میں موجود اوور ویو کی کی پہچان ہونی چاہیے۔ اس کی کو شو ونڈوز یا ونڈو سوئچ کی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ کی نمبر را سے اوپر موجود ہوتی ہے اور اس میں ایک چھوٹا مستطیل اور دو لائنیں بنی ہوتی ہیں۔ اگر آپ کروم بک کے کی بورڈ کے بجائے کوئی ایکسٹرنل کی بورڈ استعمال کررہے ہیں تو اوور ویو بٹن کا کام ایف 5 کی کرے گی۔
اگر آپ کروم بک کی مکمل اسکرین کا سکرین شاٹ محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو کنٹرول + اوور ویو کی دبائیں۔ اگر اسکرین کے کسی ایک حصے کا اسکرین شاٹ لینا ہے تو کنٹرول + شفٹ + اوور ویو کی دبائیں اور پھر ماؤس کی مدد سے اتنا حصے کو ڈریگ کرلیں جسکا آپ اسکرین شاٹ لینا چاہتے ہیں۔ اگر آپ کی بورڈ کے بغیر سکرین شاٹ لینا چاہتے ہیں تو کروم بک پر پاور اور والیوم ڈاؤن بٹن کو بیک وقت دبائیں اور کچھ دیر ہولڈ کرکے رکھیں۔ اگر کروم بک کے ساتھ کوئی سٹائلس یا پین دیا گیا ہے تو اسکرین کے دائیں جانب سے اسٹائلس مینیو کے آپشن کو کلک کریں اور یہاں سے پوری سکرین کا اسکرین شاٹ لینے کے لیے کیپچر اسکرین اور مخصوص حصے کا اسکرین شاٹ لینے کے لیے کیپچر ریجن کے آپشن کو منتخب کریں۔
کروم بک کے ذریعے لیے گئے تمام اسکرین شاٹ خود بخود بطور ہائی کوالٹی پی این جی فائل ڈاؤنلوڈ فولڈر میں محفوظ ہوجاتے ہیں۔ کوئی بھی اسکرین شاٹ لینے کے بعد ایک پوپ اپ نوٹیفیکیشن اسکرین کے دائیں جانب ابھرتا ہے جس میں اسکرین شاٹ کو دیکھا جا سکتا ہے اور اوپن بھی کیا جاسکتا ہے ۔ یہاں اسکرین شاٹ کو کاپی کرنے کا آپشن بھی موجود ہوتا ہے تاکہ اسے کسی بھی امیج ایڈیٹنگ پروگرام میں پیسٹ کیا جاسکے یا ای میل اور چیٹ کے ذریعے شیئر کیا جا سکے ۔
اسکرین شاٹ لینے یا اسے شیئر کرنے سے پہلے یہ چیک کرنا نہ بھولیں گے اس کے اندر کوئی حساس معلومات نہ ہو ، کوئی کریڈٹ کارڈ نمبر ، ای میل ایڈریس یا فون نمبر نہ موجود ہو۔ اگر ایسا کچھ موجود ہو جس سے چھپانا ضروری ہو یا جس سے آپ کی حساس معلومات لیک ہونے کا خدشہ ہو اسکرین شاٹ کے اس حصے کو فوٹو ایڈیٹنگ میں جاکر بلر کیا جاسکتا ہے۔