نوشہرہ کے علاقے پبی کے قریب بس حادثہ،4افرادجاں بحق

243

نوشہرہ کے علاقے پبی کے قریب بس کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ناصرکلے پبی کے قریب مسافر بس موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پرجاں بحق ہو گئے اور بیس سے زائد زخمی ہیں جنھیں ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ  اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

بدقسمت بس راولپنڈی سے پشاور جا رہی تھی۔