ژوب سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم  زعفران خان نے پورے بلوچستان میں ٹاپ کر لیا

168

ژوب (اے پی پی) ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام آغاز حقوق بلوچستان کے تحت سکالرشپ نتائج میں ژوب سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم زعفران خان ولد عبدالغفار مندوخیل نے پورے بلوچستان میں ٹاپ کر لیا ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے بیرون ملک بھیجا جائیگا، انہوں نے یہ اعزاز اپنے شہید بھائی اے ایس آئی کامران خان مندوخیل کے نام کردیا۔