ڈاکٹر سید وسیم اختر کی وفا ت جماعت اسلامی کیلیے ایک بہت بڑا صدمہ ہے

120

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جے آئی یوتھ پنجاب کے سینئرنائب صدر راناعدنان خان،ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجر،جنرل سیکرٹری راشدمحمود، نائب صدورمحمدآصف عطا،مسلم توقیر،فاروق باجوہ،سلیم انصاری ، شیخ عمرمختار،سلطان عبداللہ،اسامہ نذیر،فیصل خلیجی،عثمان گیلانی، اطہر عظیم اورسلطان ڈوگراوردیگرنے جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے سابق امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر کی وفات پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میںرہنمائوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر سید وسیم اختر کی وفا ت جماعت اسلامی کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ اور سانحہ ہے۔ وہ ایک ہر دلعزیز شخصیت اور محبت کرنے والے انسان تھے۔ خوش اخلاقی کا مجسمہ تھے۔ بے پناہ تنظیمی صلاحیتوں کے مالک تھے۔ جے آئی یوتھ کے ضلعی عہدیداروں نے دُعا کی ہے کہ اللہ کریم ڈاکٹر سید وسیم اختر کی مغفرت فرمائے۔انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ جملہ پسماندگان اور سوگواران کو اس صدمہ پر صبر اور حوصلے کی توفیق عطا فرمائے۔