شہر قائد میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

287

کراچی میں سمندری طوفان ’’وایو‘‘ کے باعث شہر میں جمعرات 13 جون اور جمعہ 14 جون کو ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کی ہدایت کر دی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سندھ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہے گی، دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل یا معمول سے انتہائی کم رفتار پر چلیں گی جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کر نے اور دن کے اوقات میں بلا ضرورت دھوپ میں نہ نکلنے کی ہدایت کی ہےجبکہ طوفان کے باعث سمندر میں آج سے طغیانی کی کیفیت رہے گی

ادھر حکام کی جانب سے ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ آج شام سے جمعےتک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔