ہیکرز سرگرم، وفاق نے ڈیل کمپیوٹر استعمال کرنے والے صارفین کو متنبہ کردیا

121

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکورٹی بورڈ نے نے ڈیل کمپیوٹر استعمال کرنے والے صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ ہیکرز ڈیل کے سسٹمز کو ٹارگٹ کیے ہوئے ہیں اس لیے نامعلوم اور اداروں سے موصول ہونے والی کسی بھی ای میل کو نہ کھولا جائے۔ بورڈ نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ ڈیل سوفٹ اور ہارڈ وئیر ڈرائیورز کو اپ ڈیٹ اور ازسر نوانسٹال کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔ ہیکر ملک میں موجود ایک کروڑ ڈیل سسٹم تک رسائی حاصل کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں جس کے نتیجے صارفین کا اہم اور ذاتی ڈیٹا حاصل کرکے انہیں نقصان پہنچایا جاسکتا ہے۔ بورڈ نے یہ انتباہی نوٹس ملک بھر کی چاروں صوبائی حکومت سمیت تمام ڈویژن اور محکموں کو بھیج دیا ہے۔