راولپنڈی کا ضلعی اجتماع ارکان 30 جون کو ہوگا، عارف شیرازی

149

 

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ ضلعی اجتماع ارکان 30 جون بروز اتوارکو ہوگا ۔ جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی طور پر شرکت اور خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سید مودودی ؒ بلڈنگ میں زونل اُمراء کے ماہانہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس اجلاس میں تنظیمی ٗ تربیتی امور اور موجودہ سیاسی صورتحال کے علاوہ رابطہ عوام مہم کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر زونل اُمراء نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں۔اجلاس میں مرحومین کے لیے خصوصی دُعا بھی کی گئی۔اجلاس میں زونل جماعتوں اور الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے رمضان المبارک اور عید الفطر کے مواقع پر مستحقین میں فوڈ پیکج کی تقسیم کو سراہا گیا اور خدمت خلق کے اس کام کو آئندہ بھی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی اور ضلعی جنرل سیکرٹری سید عزیر حامدکے یونین کونسلوں کے تنظیمی دوروں کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی گئی۔