پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی قومی کرکٹ ٹیم کو بڑی پیشکش، کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیم کی مدد کرنے کی پیشکش کر دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مدد کرنا چاہوں گا۔
Would love to help Pakistan cricket team with some advise on how to stay fit and strong. How to be disciplined on food, diet and training. The team has talent but need to improve on Strength & conditioning and focus @TheRealPCB pic.twitter.com/GEUplrqdpP
— Amir Khan (@amirkingkhan) June 17, 2019
عامر خان کا مزید کہنا تھاکہ کھلاڑیوں کو فٹ اور مضبوط رہنے کے لیے مشورہ دینا چاہوں گا اور انہیں یہ بھی بتاؤں گا کہ فوڈ، ڈائٹ اور ٹریننگ میں ڈسپلن کیسے رکھا جاتا ہے۔
باکسر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیلنٹ ہے مگر کھلاڑیوں کو اسٹیمنا اور کنڈیشن پر توجہ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔