راولپنڈی ، اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفرروں کیخلاف کریک ڈاون شروع

120

راولپنڈی(اے پی پی)سپرنٹنڈنٹ پولیس پوٹھوارڈویژن سید علی کی ہدایت پر تھانہ ریس کورس پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے اشتہاریوں مجرموں اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے۔اس حوالے سے تھانہ ریس کورس کے ایس ایچ او انسپکٹرناصر ممتاز نے گذشتہ روز”اے پی پی”سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں اشتہاریوں اور مفروروں کے خلاف بڑے پیمانے کا کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے اسی طرح تھانہ کورس پولیس کو مطلوب اشتہاریوں و مفروروں کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا ہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس کو 70سے زائد اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفرروٖںمطلوب ہیں جن کے خلاف قتل، اقدام قتل،منشیات اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں جن کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارے ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ ایس پی سید علی کی خصوصی ہدایت پر چھاپے کے دوران ایس او پیز پر عمل کیا جارہا ہے اور تمام اہلکاروں کو سیٖفٹی جیکٹس اور ہیلمٹ کے استعمال کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہیں۔