جرائم کا مکمل خاتمہ کرنے کیلیے محکمہ پولیس میں 5 ہزار نئی بھرتیاں ضروری ہیں، سی پی او

112

راولپنڈی(اے پی پی)ضلع راولپنڈی میں جرائم کا مکمل خاتمہ کرنے کیلیے محکمہ پولیس میں 5 ہزار نئی بھرتیاں ضروری ہیں اور ایک ہزار نئے پولیس ملازمین و افسران کی بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔یہ بات گزشتہ روز سٹی پولیس آفیسر (سی پی او)کیپٹن (ر)محمد فیصل رانا نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ راولپنڈی ضلعی پولیس کو نفری کی کمی کا سامنا ہے اور نئی بھرتیوں کا عمل تقریبا مکمل ہوچکا ہے مگر اس شہر کی آبادی بڑھ چکی ہے جس حساب سے پورے ضلع کو کنٹرول کرنے کیلیے 4 سے 5 ہزار بھرتیاں ہونی چاہیں تاکہ جرائم کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔