فیصل آباد،23جون کو جماعت اسلامی کے عوامی مارچ کی تیاریاں جاری

93

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)مہنگائی ،بے روزگاری اورآئی ایم ایف کی ایما ء پرعوام دشمن بجٹ کے خلاف امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کی قیادت میں 23جون کو چنیوٹ بازارسے چوک گھنٹہ گھر تک ہونے والے عوامی مارچ کی تیاریوںکے سلسلے میں جائزہ اجلاس زونل امیر پی پی 117 امیرعمران رشیدکی زیر صدارت جامع مسجد غوثیہ سرگودھاروڈ پرہوا۔اجلاس میں جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر راناعدنان خان نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں عام افرادتک پہنچ کر مارچ میں شرکت کی دعوت دینے کے حوالے سے جائزہ لیاگیااورزیادہ سے زیادہ افرادکی شرکت کی یقینی بنانے کے لیے حوالے سے پلاننگ کی گئی جبکہ اجلاس میں شریک یوسی امرا کی کارکردگی رپورٹ کاجائزہ لیاگیا اور انہیں عوامی مارچ میں شرکت کیلیے اہداف تقسیم کیے گئے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ لاہورمیں ہونے والے عوامی مارچ نے عوام دشمن حکمرانوںکی آنکھیں کھول دی ہیں ،فیصل آبادمیں 23 جون کو عوام کاجم غفیرحکمرانوںسے ان کی پالیسیوں پر نفرت کے اظہارکیلیے چنیوٹ بازارسے چوک گھنٹہ گھر تک عوامی مارچ کرے گے۔حکمرانوںکی غریب کش اورعوام دشمن پالیسیوں نے ملک کوآئی ایم ایف کوبیچ دیاہے جس کی وجہ سے عوام دووقت کی روٹی سے بھی محروم ہوگئے ہیں ،ڈالرکی بڑھتی ہوئی قیمتوںکی وجہ سے اشیا خورونوش اورپانی وبجلی اورجان بچانے والی ادویات کو عوام کی پہنچ سے دور کر دیاہے ہے یوں محسوس ہوتاہے جیسے حکمرانوںنے ملک کودنیا کاغریب تریب ملک بنانے کامنصوبہ شروع کردیاہے ،مہنگائی نے عوام کے ہوش اڑارکھے ہیں اوروہ خودکولاوارث اورکسی جنگل کا باسی محسوس کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرفوری طورپران حکمرانوںکے خلاف سٹرکوںپرنکل کرصدائے احتجاج بلندنہ کیاگیاتو خطرہ ہے کہ یہ ملک وقوم کوآئی ایم ایف کوبیچ کربھاگ جائیں گے۔