نان فائلرز کے لیے بجٹ میں نئی پالیسی  کا خیر مقدم کرتے ہیں ‘اسرار الحق مشوانی

83

اسلام آباد ( نامہ نگار ) فیڈریشن آف ریلٹر پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر اسرار الحق مشوانی نے کہا ہے کہ نان فائلرز کے لیے بجٹ میں نئی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں اتوار کو اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے اور اب ملک میں 50لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بھی پایہ تکمیل تک پہنچے گا انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے بزنس سے وابستہ کاروباری طبقہ اور ہماری بزنس کمیونٹی اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے امید ہے کہ اب ملک میں حکومت کی پالیسی کے ذریعے معاشی استحکام کی منزل حاصل ہو گی
انہوں نے کہا کہ جو کاروباری طبقہ اس بجٹ پر اعتراض اٹھا رہا ہے وہ صبر کا مظاہرہ کرے تاکہ اسے بجٹ کے نتائج مل سکیں۔