بجٹ میں بنیادی ضروریات اور صنعتی  شعبے کو نظر انداز کیا گیا ہے ‘عمران بخاری

48

اسلام آباد ( نامہ نگار) اسلام آباد اسمال چیمبر کے مرکزی رہنمااور اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے فنانس سیکرٹری سید عمران بخاری نے کہاہے کہ بجٹ میں عام آدمی کی بنیادی ضروریات اور صنعتی شعبے کو نظر انداز کیا گیا ہے اتوار کو اپنے بیان میں کہا کہ صنعتوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا اور برآمدات میں اضافے کا ہدف بھی حاصل نہیں گا خوردنی تیل، چینی سمیت اشیاء صرف پر عائد ہونے والے ٹیکس سے ہونے والی مہنگائی سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور توانائی کے نرخوں پر دی گئی
رعایت کے خاتمے کے بعد ان کی برآمدات میں اضافے کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے شرح سود میں اضافے سے ایس ایم ایز پہلے ہی خطرات سے دو چار ہیںحکومت کے پہلے بجٹ میں پالیسیاں اس وژن کے مطابق نظر نہیں آتیں جب تک ملکی صنعتی شعبے کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں تشکیل نہیں دی جائیں گی معاشی استحکام کی منزل حاصل نہیں ہوسکتی