سٹی کونسل میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر جنید مکاتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

256

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹی کونسل میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر جنید مکاتی کی سٹی کونسل کراچی کے اجلاس میں پیش کردہ قرارداد ہر یونین کمیٹیوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے میئر کراچی ہر مہینے 25 لاکھ اور سند ھ حکومت 10لاکھ روپے ماہانہ فنڈ فراہم کریں،ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے،

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی میں منگل کے روز سٹی کونسل میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر جنید مکاتی کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد جس میں بلدیہ عظمی کراچی کا منگل کو ہو نے والا اجلاس حکومت سند ھ سے یونین کمیٹیوں کے فنڈ میں کٹو ٹی پر شدید مذمت کرتاہے،

اور حکومت سند ھ سے مطالبہ کرتا ہے کے یو نین کمیٹیوں سے ماہانہ 5لاکھ روپے کم کر نے بجائے ماہانہ 10لاکھ روپے سے زاید کیا جائے،تاکہ اسٹاف کی تنخواہ اور یونین کمیٹیوں میں عوام کے مسائل کو حل کرنے میں آسانی ہوسکے۔ پیش کی جانے والی قرارداد کے تائید کنندہ حنیف میمن اور تجویز کنندہ محمد جنید مکاتی ہیں،

جنید مکاتی کی پیش کی گئی قرار داد طویل بحث کے بعد ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے،

جنید مکاتی نے اجلاس کے دوران میئر کراچی کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ آپ نے 77 ارب کی کرپشن کی اب آپ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے قراردادوں کا سہارا لے رہے ہیں کراچی میں جو ترقیاتی کام ہونے تھے وہ اب تک نہیں ہوئے،

ان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی بجٹ بنانے سے قبل اپوزیشن سے کو ئی مشورہ نہیں لیتے ہیں اور اپنی مر ضی کا بجٹ ایوان میں لا کر پاس کر وا لیتے ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے،سٹی کونسل میں ہمیں اجلاس سے قبل ایجنڈے کی کا پی بھی فراہم نہیں کی جاتی ہے،

شہر میں تین بر س کے دوران کو ئی ترقیاتی کام نہیں ہو ئے ہے ہم آپ کی قرارداد کے ساتھ نہیں ہیں یوسی کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں کہ کسی کو ایک ڈھکن بھی دے سکے اتنے بڑے بجٹ میں یوسی کی سطح پرہر ممبر کو فنڈ ملنا چاہیے تاکہ یو سی چیئرمین با اختیا ر ہو اور علا قے کے مسائل حل کرسکیں۔