اسکوارڈن لیڈر (ر) عبداللطیف مخلص اور ہمدرد انسان تھے،سید عارف شیرازی

134

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ٗ جنرل سیکرٹری سید عزیر حامد ٗ نائب اُمرا شیخ مسعود احمد ٗ رضا احمد شاہ ٗ چودھری سرفراز احمد ٗ چودھری منیر احمد ٗ ضیا اللہ چوہان ٗ ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمدطارق رضا ٗ چودھری ظفر یاسین ٗ جاوید اختر ٗ راجا ممتاز حسین ٗ عمران خان ٗ ملک عبدالعزیز اور سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم نے جماعت اسلامی کے بزرگ رکن اسکوارڈن لیڈر (ر) عبداللطیف کی وفات پر دلی رنج و غم اور لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں جماعت اسلامی کے ضلعی عہدیداروں نے کہا ہے کہ اسکوارڈن لیڈر (ر) عبداللطیف نہایت ہی مخلص اور ہمدرد انسان تھے۔ اللہ کے دین کی اشاعت اور سربلندی کے لے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وطن عزیز میں اللہ کے دین کے نفاذ کی جدوجہد میں صف اول میں بھر پور حصہ لیتے رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالی ٰسکوارڈن لیڈر (ر)عبداللطیف کی مغفرت فرمائے۔ ان کی نیکیوں کو قبول فرمائے ۔جنت الفردوس میں اعلیٰ علیین کے ساتھ مقام عطا فرمائے۔ جملہ پسماندگان اور سوگواران کو اس صدمہ پر صبر اور حوصلے کی توفیق عطا فرمائے۔