جماعت اسلامی ملک و قوم کو بیروزگاری کی دلدل سے نکالنے کی جدوجہد کر رہی ہے

47

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 113کے امیرراناطٰہٰ خاں،جنرل سیکرٹری میاںعتیق الرحمن،نائب امیر ڈاکٹرمحمدانورنے جماعت اسلامی ملک و قوم کو آئی ایم ایف کی غلامی سے آزاد کرانے اور مہنگائی و بے روزگاری کی دلدل سے نکالنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ 23 جون کو فیصل آباد میں عوامی مارچ ہوگا۔ سارا بجٹ سودی نظام پر مبنی ہے۔ 2828 ارب روپے سود کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے۔ سود پاکستان کو کھا رہاہے اور اس کا مقصد ہی سودی قرضوں میں جکڑکر ہماری آزادی کو سلب کرنا ہے۔حکومت نے بجٹ میں اتنی مہنگائی کی ہے کہ عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ چینی کی قیمت چار روپے کلو تک بڑھا دی گئی ہے حالانکہ گنا اور چینی تو باہر سے نہیں آتی۔ اسی طرح سیمنٹ مہنگا کیا گیا ہے اور دوائیوں کی قیمتوں میں دو سو فیصد تک اضافہ کر دیاگیاہے۔ اب غریب روٹی کھائے یا علاج کرائے۔ انہوں نے کہاکہ آٹا، گھی اور دالیں اتنی مہنگی ہوگئی ہیں کہ عام آدمی کے لیے سانس لینا مشکل ہوگیاہے۔ ایک طرف عوام غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں فاقوں پر مجبور ہیں اور دوسری طرف صدر صاحب کے گھر میں طوطوں کے پنجر ے کے لیے لاکھوں روپے کے ٹینڈر دیے جارہے ہیں۔ جماعت اسلامی حکومت کی بے حسی اور عوام کی بے بسی پر اب خاموش نہیں رہے گی، ہم اس ظلم و جبر کے خلاف قوم کو منظم کریں گے اور بھر پور تحریک چلائیں گے۔ ہمارے احتجاج کا مقصد عوامی کی ترجمانی ہے، ہم ملک و قوم کو مہنگائی اور آئی ایم ایف سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔جماعت اسلامی کسی ایسے احتجاج میں نہیں جائے گی جس کا مقصد لوگوں کو جیلوں سے چھڑاناہے۔