بھارت کا پاکستانی آئی ٹی سسٹم تک رسائی اور نقصان پہنچانے کا انکشاف

131

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) بھارت نے پاکستان کے انفارمیشن سسٹم تک رسائی حاصل کرنے اور انہیں نقصان پہنچانے کے لیے ’’ اردو ان پیج ‘‘ سوفٹ ویئر کے ذریعے ملک کے اہم اداروں کے کمپیوٹرز پر وائرس حملے شروع کردیے۔ اس بات کا انکشاف وفاقی حکومت کے ادارے نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکورٹی بورڈ ( این ٹی آئی ٹی ایس بی ) کی جانب سے حال ہی میں جاری کیے گئے ایک سرکلر سے ہوا۔ اس سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی بیسڈ کمپنی ’’ کانسپٹ سوفٹ ویئر پرائیویٹ لمیٹڈ ‘‘ کے ان پیج سوفٹ وئیر کے ذریعے پاکستان کے اہم دفاعی اور دیگر اداروں کے کمپیوٹرز پر ای میل کے ذریعے اسپوف ای میل ( بے وقوف بنائی جانے والی ) کے ذریعے رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس سے
کمپیوٹر کی تمام فائلوں تک پہنچ ہوجاتی ہے۔ ای میل میں آنے والے وائرس کا عنوان’’ آفیکم ٹریننگ پلان ‘‘ بتا یاگیا ہے۔ سرکلر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تمام اداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ’’ان پیج ‘‘ کے لیے مائیکروسوفٹ ورڈ ورتھ اردو لینگویج اور اردو ورڈ پروسیسر سوفٹ ویئر کو استعمال کیا جائے۔ سرکلر میں کہا ہے کہ بھارت کی کمپنی کے اردو ان پیج سوفٹ ویئر کو پاکستان میں وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جس سے وائرس بھیجے جانے کے بھی خدشات رہتے ہیں۔
آئی ٹی سسٹم